15 ستمبر 2011 - 19:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔

ابنا: خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں علاقے میں اسلامی بیداری کو مقدس اور ڈکٹیٹروں کی سرنگونی کا سبب قراردیا اور کہا کہ اسلامی بیداری سے سامراج مخالف جذبات میں شدت آئي ہے ۔

آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ علاقے میں ڈکٹیٹروں کی سرنگونی اسلامی بیداری کا مبارک نتیجہ ہے اور اس سے علاقے میں امریکہ کے خلاف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے قاہرہ میں مصری مسلمان جوانوں کے ہاتھوں صیہونی سفارتخانے کی تسخیر کو سراہتےہوئے کہا کہ مصر سے صہیونی سفیر اور اسکے ساتھیوں کا فرار اسی طرح اردن سے صہیونی سفیر کا بھیس بدل کر فرار ہونا صہیونی ریاست کے لئے رسوائي اور ننگ و عار کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے ملت مصر و اردن کے ان اقدامات کو دنیا کے آزاد ضمیر انسانوں کے لئے پیغام قراردیا تاکہ وہ بھی امریکی سامراج اور اس کے بغل بچے صہیونی ریاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ انقلابیوں نے اپنی تحریک کو اسلامی اور اسلامی جمہوریت کے لئے قرار دیکر امریکہ کو لرزہ براندام کردیا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے امید ظاہر کی کہ اسلامی بیداری ڈکٹیٹروں کی مکمل نابودی خاص طور سے علاقے کے ڈکٹیٹروں کی نابودی تک جاری رہے گي۔...........

/169